کامیابی کاتیسراکیمیائی مادہ:آکسی ٹوسن(Oxytosin)

جسم میں اس کیمیکل کا اخراج روک دیا جائے یا بند ہو جائے تو فر د کسی پر بھروسہ نہ کر پاتا اور کسی بھی قسم کا کوئی اچھا اورجاندار سماجی تعلق قائم نہیں کر پاتا اور سب لوگوں سے بے زار اوراُکھڑا اُکھڑا سا رہتا ہے۔ اس Ú©Û’ عدم اخراج سے ہی تو فرد لوگوںسے جسمانی، روØ+انی اور نفسیاتی تعلق قائم نہیں کر پاتا۔ مرد Ùˆ زن کا Ù…Ø+بت کاتعلق ہو یا ماں اور بچے کا پیار ،یہ سب اس کیمیاوی مادے Ú©ÛŒ وجہ سے ہے اسی لئے تو اِس Ú©Ùˆ پیار Ùˆ Ù…Ø+بت کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔

جسم میں اس Ú©ÛŒ مقدار بڑھنے سے جہاں فرد Ú©Ùˆ نہ صرف دوسروں سے پیار ومØ+بت زیادہ Ù…Ø+سوس ہوتی ہے وہیں فرد کا اعصابی نظام مضبوط ہوتا ہے، جسم میں دورانِ خون Ú©Û’ دبائو میں Ú©Ù…ÛŒ آتی ہے ØŒ فرد Ú©Û’ کسی بھی دل Ú©Û’ مرض میں مبتلا ہونے کا چانس Ú©Ù… ہو جاتا ہے اور فرد Ú©Û’ جسم میں قوتِ مدافعت بڑھتی ہے۔ کسی اپنے Ú©Ùˆ پیار سے ہاتھ ملائیں، کسی Ú©Ùˆ کوئی تØ+فہ دیں، کسی Ú©Ùˆ Ù…Ø+بت سے Ú¯Ù„Û’ لگائیں، آپ Ú©Û’ جسم میں اس کیمیاوی مادے Ú©ÛŒ کثیر مقدار خارج ہو Ú¯ÛŒ جو آپ Ú©ÛŒ زندگی Ú©ÛŒ معنویت اور افادیت بڑھا دے گی۔ آپ اسے کیمیکل Ú©ÛŒ افادیت Ú©Ùˆ آزمانا چاہتے ہین تو ابھی کسی دوست یا والدین میں سے کسی Ú©Ùˆ پیار سے Ú¯Ù„Û’ لگائیں اور اگر ممکن ہو تو کسی اجنبی فرد سے بے لوث Ù…Ø+بت کا اظہار کر Ú©Û’ دیکھیں آپ کوپر سکون Ú©ÛŒ بارش ہونا شروع ہو جائے Ú¯ÛŒ جو اسی کیمیکل کا کرشمہ ہے۔


کامیابی کی کیمسٹری دماغ کے 7کیمیکلز کے اثرات اورفوائد
تØ+ریر : پرفیسر ضیا Ø¡ زرناب
کے مضمون سے انتخاب